ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں خورد برد کا انکشاف

سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں خورد برد کا انکشاف
کیپشن: City42 - Govt Schools, Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں لاکھوں روپے کی خورد بردہونے کاانکشاف، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ نے نان سیلری بجٹ کاریکارڈآن لائن کردیا۔

پنجاب بھر کے تمام سکول سربراہان بجٹ کا جمع اور خرچ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے سکول سربراہان نان سیلری بجٹ کا مکمل ریکارڈ 31 دسمبر تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں ۔بجٹ کا حساب ، استعمال اور خرچ ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ نان سیلری بجٹ کا ڈیٹا ویب سائٹ پر فراہم نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ای او سیکنڈری ملک احسان کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ میں گھپلا کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer