ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس ہولڈرز کیلئے بڑا اعلان

محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس ہولڈرز کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: City42 - Arms, Licence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس ہولڈر زکیلئے بڑا اعلان، 31دسمبر تک نادرا سے کمپیوٹرائزڈ نہ کروانے والے کاپی والے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو اس حکومتی فیصلہ سے آگاہ کریں۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ نادرا کی مدد سے اب تک 9 لاکھ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ دو لاکھ ابھی بھی بک والے اسلحہ لائسنس موجود ہیں ۔ محکمہ داخلہ نے آخری وارننگ جاری کی ہے کہ اب 31 دسمبر کے بعد بک والے اسلحہ لائسنس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer