ڈپٹی کمشنر،لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران کے مابین سرد جنگ جاری

ڈپٹی کمشنر،لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران کے مابین سرد جنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم) ڈپٹی کمشنر اور لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران کے مابین بغیر ثبوت کرپشن پر فارغ کیے جانے والے ملازمین کیلئے سرد جنگ جاری۔

 ڈی سی نے انکوائری کے بعد فارغ کیے گئے ملازم کو بحال کیا تو با اثر افسران نے نوکری پر بلانے کے بجائے چھٹی پر بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں پارکنگ کمپنی کی جانب سے اب تک 45 سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے، جنہوں نے بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر اور عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

نوکری سے نکالے جانیوالے ملازمین نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ انکو ناجائز نکالا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر انکوائری کے بعد چند ایک ملازمین کو بحال کر دیا تو ڈی سی اور لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران میں سرد جنگ چھڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ ڈی سی لاہور کی جانب سے کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےثبوت لاہور پارکنگ کمپنی سے مانگنے پر ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے کرپشن کے ثبوت نہ ملنے پر انکوائری کے بعد ملازمین کو بحال کرنا شروع کیا تو پارکنگ کمپنی کی جانب سے بحال کیے گئے انسپکٹر کو جوائننگ کے بجائے جبرا چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer