ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

میٹرک امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: City42 - Matric
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحان 2018 کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی, اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 22 دسمبر اور دو گنا فیس کے ساتھ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ تین گناہ فیس کے ساتھ 5 جنوری 2018 تک فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق فیس حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکے گی، میٹرک کا سالانہ امتحان یکم مارچ 2018 سے شروع ہوگا۔