عرفان ملک :لاہور میں خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال نہ روکا جاسکا ۔ رواں سال جنسی استحصال کیلئے بچوں اور خواتین کی خریدوفروخت کے 429 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین اور بچوں کی خریدوفروخت میں 1254 ملزمان ملوث پائے گئے۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ بچوں اور خواتین کو جسم فروشی کے اڈوں پر فروخت کرنے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ عدم شواہد اور کمزور تفتیش پر پولیس کو 322 مقدمات خارج کرنا پڑے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جسم فروشی کے لیے صنف نازک اور بچوں کی خریدوفروخت کے 23 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں۔ دوسری جانب انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے درج مقدمات میں سے صرف 74 کا چالان مکمل کیا گیا