ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا بیدیاں انڈر پاس کادورہ،کام کی رفتار تیزکرنےکی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےرات گئے زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ کیا, وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا  اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کر کے اسے 16 اکتوبر کی بجائے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے کنٹریکٹر کو ہدایات دیں۔

دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہپروجیکٹ مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ 

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،  چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انٹرچینج پر گول چکر کے گرد دو لین پر مشتمل 0.6 کلومیٹر لمبا انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔  بیدیاں روڈ انڈر پاس کی کل 896 پائلز میں سے 20 پائلز مکمل کر لی گئیں۔44 میں سے 23 گرڈر پیڈز مکمل کر لیے گئے، منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستعفید ہونگی۔
سیکرٹری ہاوسنگ۔ سی سی پی او ۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔