سٹی42: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ میں شامل ہونگے ۔
گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔اس کیس کی اب تک 47 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی ۔ عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔