سٹی 42: ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونا بھی مہنگا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کمی سے 1903 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا کردیا گیا ۔ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا،قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 943 روپے مہنگا ہوگیا ۔قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 101 روپے ہوگئی ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر برقرار رہی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا ۔