ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کھلے مین ہول میں گر کر ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

 کھلے مین ہول میں گر کر ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز مراد میمن گوٹھ کے جاموٹ محلے میں پیش آیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عبدالرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی بچہ تھا،کس کے پاس جائیں،کون سا دروازہ کھکھٹائیں؟،کوئی سننے والا نہیں۔

رشتے دار کے مطابق بچہ اپنے والد کے ساتھ عقیقے کے  پروگرام پر آیا تھا، حادثے کا سبب بننے والا مین ہول 15 سے 20 دن سے کھلا ہوا ہے، شکایت کے لیے کئی بار یونین کونسل بھی گئے، چیئرمین یونین کونسل کے عملے نے کہا کہ ان کے پاس مین ہول کا ڈھکن نہیں ہے۔