ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ ڈرون حملے میں 26 افراد ہلاک

 مبینہ ڈرون حملے میں 26 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: ایتھوپیا کے امہارا علاقے میں مبینہ طور پر ڈرون حملے میں 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن (ای ایچ آر سی) نے بیان دیا جس میں اس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے فانو ملیشیا کو امہارا کے بیشتر بڑے قصبوں سے باہر دھکیل دیا ہے تاہم دیگر حصوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

ایک مقامی اسپتال کے اہلکار نے، جس نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مشتبہ ڈرون حملہ فنوٹ سیلم کے مرکزی ٹاؤن میں ہوا۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ چار افراد اسپتال میں اور دیگر 22 افراد جائے وقوعہ پر یا اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 55 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فانو ملیشیا نے ایتھوپیا کی حکومت  کے خلاف بغاوت جاری رکھی ہوئی ہے۔ حکومت، فوج اور وزیر اعظم ابی احمد کے ترجمانوں نے ڈرون حملے اور ای ایچ آر سی کے بیان کے بارے میں تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔