ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف ستمبرمیں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف 

مسلم لیگ ن ،جاوید لطیف،نواز شریف،ستمبر،پاکستان ،سٹی42
کیپشن: Mian javed Latif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف ستمبرمیں پاکستان آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاویدلطیف  کا کہناتھا کہ ہم نوازشریف کوجیل نہیں جانے دیں گے،آج بھی کچھ لوگ عمران خان کی ڈوریاں ہلارہے ہیں۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کے قاتلوں کا پتہ نہ چلا،قائد اعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا گیا،جنرل ایوب کو آج تک کسی نے نہیں پوچھا۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ شہداءکےخلاف باتیں کرنے والے شہبازگل کا بس دو روز کاریمانڈ؟غیر ملکی کمپنیزنے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟۔ہسپتال کوملی رقم پی ٹی آئی اکاونٹ میں ٹرانسفر کیسے ہو گئی؟ پاکستان کے اندھیرے دور کرنےوالے کو ہائی جیکر کہاگیا۔