ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی

سونا ،فی تولہ،ریکارڈ کمی،سٹی42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی سے سونے کی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر سستاہونے پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوگیاجس سے ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 34 ہزار200 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 3686 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا ۔

 واضح رہے کہ ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی تھی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔ڈالر کی قیمت گرنے سے سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔