ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج  و عمرہ زائرین کیلئے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر

حج  و عمرہ زائرین کیلئے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج  و عمرہ نے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ  نے تصدیق کی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل وزارت حج کے ترجمان ہشام سعید نے تصدیق کی تھی کہ حالیہ سیزن میں ریاض الجنہ کے لیے 10 ملین پرمٹ جاری کیے گئے۔