ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عطا تارڑ کی گرفتاری سےمتعلق عدالت کا بڑاحکم

attaullah tarar,Punjab Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم  شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عطا تارڑ کی درخواست پر  فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو لیگی رہنما کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔عطا تارڑ نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپا مارا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے عدالت سے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عطا تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر تھی۔

Ansa Awais

Content Writer