پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کیلئے ایک اور اعزاز

Arooj Aftab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی ڈائمنڈ جوبلی یعنی 75ویں جشنِ آزادی کے موقع پر 253 پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ کچھ غیر ملکی شہریوں کو بھی پاکستان سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔اس موقع پر عروج آفتاب کو بھی فن اور موسیقی کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ ملا۔

یاد رہے کہ بروکلین میں مقیم اس پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں پہلا گریمی ایوارڈ جیت کر اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

عروج نے 64 ویں گریمی ایوارڈز میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ کے لیے ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ عروج آفتاب کے علاوہ کئی نامور شخصیات جن میں محمد قوی خان (پرفارمنگ آرٹس)، جہانگیر خان (سکواش)، امجد اسلام امجد (شاعری)، انجم شاہین عرف انجمن (آرٹ-ایکٹنگ)، پروین عرف سنگیتا (آرٹ-فلم ڈائریکٹر) اور دیگر بھی شامل تھے۔ 

واضح  رہے کہ جن شہریوں کو مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیاہے، ان ایوارڈز کی تقریب 23 مارچ 2023 کو یومِ پاکستان پر ہوگی۔