پنجاب پولیس سیاسی معاملات میں الجھ کر انتظامی امور بھول گئی

Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پولیس سیاسی معاملات میں الجھ کر انتظامی امور بھول گئی۔

تقرروتبادلوں کے ریلوں کی وجہ سے رواں مالی سال میں 3ارب سے زائد کی خریداری مسائل سے دوچارہیں ۔لاہورسمیت پنجاب بھر کی پولیس کے لئے اربوں روپےخریداری کےلئے متعلقہ برانچ میں افسران ہی موجود نہیں ہے۔

خریداری کے لئے لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ برانچ میں گریڈ21گریڈ بائیس اور اکیس کی تینوں سیٹیں خالی ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ اورڈی ائی جی لاجسٹک اور اے ائی جی پروکیورمنٹ کی سیٹیوں پر تعیناتی نہ کی جاسکی۔

  پولیس ذرائع کے مطابق متعلقہ برانچ موجودہ دنوں میں خریداری کے بھر پور اقدامات کررہی ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ دنوں میں اعلی افسران کی ہدایات پر پری کوالیفکیشن اشیا کے ٹینڈر سمیت دیگر کام کئے جارہے ہوتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بڑی اشیا کی خریداری کےلئے اعلی افسران نہ ہونے سے اضافی چارج والے افسران بھی دلچسپی نہیں دکھا رہے۔خدشہ ہے کہ بروقت تعیناتیاں نہ کی گئیں تو وردی ،سیکیورٹی الات سمیت دیگراشیا کرخریداری مشکل میں پڑجائے گی۔