ویب ڈیسک : شو بز سے تعلق رکھنے والی عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے مردوں کی ضرورت سےمتعلق بات کی گئی جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
عروہ نےمزید کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔دوران انٹرویو عروہ نے ڈراموں کی اسکرپٹنگ سمیت بچوں اور خواتین سے متعلق بنائے جانے والے ڈراموں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔