(ویب ڈیسک)معروف گلو کا ر عا طف اسلم نہ صرف پا کستان بلکہ بھا رت میں بھی اتنے ہی مقبو ل ہیں ۔غیر ملکی میڈیا سےایک انٹرویو میں جب میزبا ن نے ان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ایک وقت میں آپ اتنے مصروف تھے کہ آپ نے شاہ رخ خان کے لیے گانا گانے سے انکار کر دیا تھا؟ یہ بات شاہ رخ نے خود کہی تھی۔
اس سو ال کے جو اب میں عاطف اسلم نےواضح کیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، زندگی میں محض ایک مرتبہ ہی شاہ رخ خان سے ملنے کا موقع ملا تھا ،ملاقات کے دوران پتہ چلا کہ شاہ رخ بہت اچھے انسان ہیں۔
عا طف اسلم نے مزید کہا کہ میں نے 'گیرووا' گانا گایا بھی تھا، میں نے گانا ریکارڈ کیا اور ان کی ٹیم کو بھیج دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا ہوا، میں شاہ رخ کے لیے کبھی مصروف نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم سے اس بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ میں نے گانا ریکارڈ کر کے ان کی ٹیم کو بھجوا دیا تھا۔
یا د رہے کہ با لی وڈ کے معروف ادا کا رشاہ رخ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے عاطف کو اپنی فلم میں گیرووا گانا گانے کی پیشکش کی تھی لیکن وقت نہ ہونے کے باعث عاطف نے انکار کر دیا تھا۔