ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور مقدم قتل کیس:فزیوتھراپی کے مالک سمیت 6 افراد گرفتار

نور مقدم قتل کیس:فزیوتھراپی کے مالک سمیت 6 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نور مقدم کیس میں رات گئے پولیس نےچھاپے مار کر فزیوتھراپی سینٹر کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت چھ افراد گرفتار کرلیے ہیں، عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  نور مقدم کیس میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ،ملزم ظاہر جعفر جہاں لیکچر دیتا تھا اس فزیوتھراپی کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ڈاکٹر طاہر سےبھی پوچھ گچھ جاری ہے، گرفتار افراد میں زخمی امجد بھی شامل ہے جسے ملزم ظاہر نے چھری مار کر زخمی کیا تھا،امجد کا گزشتہ ہفتے پولیس بیان ریکارڈ کرچکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پولیس نے امجد کی گرفتاری التوا میں رکھا تھا، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ6 ملزمان پر شواہد چھپانے کا الزام ہے ، تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمان کو اسلام آباد کچہری پیش کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ملزمان کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر  نے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ  ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے  وقوعہ سے حاصل کردہ نمونوں سے میچ کرگیا۔

شہر قائد میں موجود ذاکر نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر میں چوری ہوگئی ہے، ڈکیتوں نے ان کے بیٹے ظاہر جعفر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پینٹنگز اور قیمتی زیورات بھی لے گئے، دوران مزاحمت بیٹے نے ایک ڈاکو کو جان سے مار دیا، قتل کے معاملے سے کیسے جان چھڑائیں؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer