ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کو شکست دینے والے افراد سے متعلق  تشویشناک انکشاف  

corona virus
کیپشن: corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اب کورونا کو شکست دینےوالوں سے متعلق تشویشناک بات سامنے آئی  ہے ۔

 امپرئیل کالج لندن کالج میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے افراد کو مختلف ذہنی مسائل  مثال کے طور پر سوچنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔  تحقیق میں  تقریبا 80 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا، تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کو کووڈ کی سنگین شدت کا سامنا ہوتا ہے وہ  مسائل حل کرنے والے ذہنی آزمائش کے آن لائن ٹیسٹوں  کم کارکردگی دکھا پاتے ہیں ۔

محققین  کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا سے دماغ پر کچھ ایسے اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں جن پر مزید تحقیقات کی جانی چاہیے۔تحقیق میں شامل 80 ہزار سے زیادہ افراد میں سے 12679 لوگوں کے جوابات سے ان میں کووڈ کا شبہ ہوا تھا،ان افراد نے بیماری کی مختلف علامات کا اظہار کیا، 3 ہزار 559 نے نظام تنفس کی علامات کا سامنا کیا، لگ بھگ دوسوافراد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا اور ان میں سے ایک چوتھائی کو وینٹی لیشن سپورٹ کی ضرورت پڑی۔تحقیق میں کووڈ کی نظام تنفس کی شدت اور مجموعی ذہنی کارکردگی میں کمی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

تحقیق میں تمام تر عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے دریافت کیا گیا کہ جو لوگ کووڈ نائنٹین کا شکار ہوئے، ان کی ذہنی کارکردگی اس بیماری سے محفوظ رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوگئی جس کے باعث مسائل حل کرنے، منصوبہ سازی جیسے اہم دماغی افعال زیادہ متاثر ہوئے۔

محققین کے مطابق نتائج کے دیکھتے ہوئے واضح طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ ذہنی افعال پر مرتب ہونے والے منفی اثرات طویل المعیاد ہوسکتے ہیں یا نہیں؟