حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا مستقبل کے وکٹ کیپرز کی تلاش کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کل سے شروع ہونے والے خصوصی تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 12 وکٹ کیپرز کو طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستقبل کے وکٹ کیپرز کی تلاش کے لیےپی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کل سے شروع ہونے والے چار روزہ کیمپ میں ملک بھر سے 12 بہترین وکٹ کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کیمپ کی نگرانی کریں گے۔
کیمپ میں وکٹ کیپرز کی فٹنس، اسکل ورک اور بیٹنگ ڈرلز پر کام کیا جائے گا۔کیمپ میں طلب کئے گئے وکٹ کیپرز میں عبداللہ بٹ، آفتاب عالم ، افضل منظور، علی شان، ہدایت اللہ،مقبول احمد، سیف اللہ بنگش، شویز عرفان، شہریار رضوی،عمیر مسعود، وقار حسین اور زبیر شنواری شامل ہیں۔
Wicketkeepers Specialised Camp to begin at NHPC from Monday
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 15, 2021
More details ⬇️ https://t.co/bQHu32Fmx6