ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل بازار بھی ہوشربا مہنگائی کے شکنجے میں

Model Bazar Lahore
کیپشن: Model Bazar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: سرکاری نرخ بڑھنے سے ماڈل بازاروں میں بھی اشیاء ضروریہ شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ متعدد سبزیوں کی سنچریاں مکمل، ٹینڈے 150، کریلے 115، میتھی185، بھنڈی 100 اور مٹر220 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

اشیاء ضروریہ کی خریداری کیلئے شہریوں نے ماڈل بازاروں کا رخ کیا لیکن وہاں بھی سرکاری نرخ بڑھنے سے اشیاء ضروریہ شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ متعدد سبزیاں سو روپے سے بھی مہنگی، ٹینڈے 150، لہسن 250، ادرک 320، کریلے 115، میتھی 185، پھول گوبھی 100، شملہ 105، لیموں 110، بھنڈی 100 اور مٹر 220 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔

پھلوں میں سیب 140، میٹھا 125، آم 140، آڑو 170، آلو بخارا 190، انار 140، ناشپاتی 100 اور انگور 220 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔ کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد رہی۔