ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر حکومت حرکت میں آگئی

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر حکومت حرکت میں آگئی
کیپشن: POA forensics audit
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)اولمپکس گیمز میں پاکستان کی مسلسل ناقص کارکردگی،ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی خالی ہاتھ واپسی پر حکومت حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پرحکومت حرکت میں آگئی،اعلیٰ سطح پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا،پی او اے کومختلف ایونٹس میں ملنے والی گرانٹس کا آڈٹ کرایا جائے گا،انٹر نیشنل تنظیموں سے ملنے والی گرانٹس کا بھی آڈٹ کروایا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے مرحلے میں سپورٹس فیڈریشنز کا آڈٹ کروایا جائے گا،کھیلوں کی متوازی تنظیمیں بنانیوالے گروپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیا،ایسی تنظمیں جنہیں بین الاقوامی فیڈریشنز تسلیم نہیں کرتیں پابندی لگے گی۔

واضح رہے کہ  پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے 22 کروڑ عوام کے دل ضرور جیت لیے، ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے تھے،انہوں نے ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی لیکن 29 سال بعد پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

 ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی پیش کی،طلحہ 67 کلو گرام کٹیگری میں میڈل نہیں جیت پائے، طلحہ طالب نے مجموعی طور پر 320 کلو گرام وزن اٹھا کر 5 ویں پوزیشن پائی، مقابلے کے دوران ایک موقع پر طلحہ طالب پہلی پوزیشن پر بھی رہے، ایونٹ میں چینی ویٹ لفٹر نے 332 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer