گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

گاڑیوں کی فروخت
کیپشن: گاڑیوں کی فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٰسک:ٹیکس ریلف ملنے کے بعداس سال گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ دیکھا گیا، گزشتہ سال جولائی 2020کے مقابلے میں جولائی 2021میں گاڑیوں کی فروخت میں تیرہ ہزارپانچ سونویونٹس اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی2021 میں مقامی کار ساز کمپنوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 کے مقابلے جولائی 2021 میں 13ہزار 5 سو نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ معاشی ماہر مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے جس کے سبب جولائی میں گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاک آٹو ڈیٹا کے مطابق جولائی میں پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی فروخت میں 204 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرنے گذشتہ برس کے مقابلے میں6 ہزار 7سو 13یونٹس زیادہ فروخت کئے جبکہ ہنڈا موٹرز کے جولائی دوہزارٍ بیس کے مقابلے 2 ہزار 3 سو 7 یونٹس اضافی فروخت ہوئے۔