(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے 14 اگست پر سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کیلئے نشان امتیاز، نامور شاعرہ ومصنفہ کشور ناہید کیلئے ہلال امتیاز اور آرٹ کے شعبے میں ڈرامہ ڈائریکٹراور پروڈیوسر مومنہ درید قریشی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا۔
اداکارہ نیلو کے لیے ستارہ امتیاز، سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس، سندھی شاعر وادیب ایاز گل، بلوچی شاعر و ادیب ڈاکٹر فضل خالق، پشتو ادیب طاہر آفریدی، ادکار شاہد، دردانہ بٹ، اسماعیل تارا، منظورعلی مرزا اور ساجد حسن کے لئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو بھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا، ڈاکٹر انیس ناگی، اداکارہ صائمہ نور، ڈرامہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مومنہ درید قریشی، روبینہ مصطفیٰ قریشی، اعجاز سرحدی، سجاد احمد اور سعید ہاشمی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا۔
سماجی خدمات کے اعتراف میں محمد حنیف طیب کو بھی تمغہ امتیاز سے نواز جائے گا، کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کے لئے خدمات پر ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیئے جائیں گے۔