ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) تفتان باڈر سے ایل پی جی کی سپلائی بندہونے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ، گھریلو سلنڈر 60 روپے گھریلو سلنڈر اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر سے ایل پی جی کی سپلائی بند ہونے سے ایل پی جی 5 روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگی ہے، اب ایل پی جی 100 کی بجائے105 روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہوگی۔کمرشل سلنڈر 4672 ،گھریلو سلنڈر 1239 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں کہ ملک میں ایل پی جی کی روزانہ کی کھپت 3500 میٹرک ٹن ہے تفتان بارڈر سے سپلائی بند ہونے سے 1200 میٹرک روانہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا اور محاصل کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے روزانہ حکومت کو نقصان ہوگا۔ذرائع کے مطابق ڈی سی تفتان سٹی نے چودہ ایل پی جی پلانٹس آبادی کے نزدیک ہونے کے باعث سیل کیے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer