زیورات کی شوقین خواتین کیلئے خوشخبری

زیورات کی شوقین خواتین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) سونے کے زیورات خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر ، رواں کاروباری ہفتےکےاختتام تک سونا11ہزارروپےسستا ہوا،خالص24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کا رہا، 22قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 625 روپے کا رہا،21قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 687 روپے رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں93ڈالرکی ریکارڈ کمی سےفی اونس سونا 1942 کاہوگیا۔

شہر کی صرافہ مارکیٹوں اوربازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا،کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے فی تولہ کی ریکارڈ کمی ہوئی،صارفین اور جیولرز نے سونے کے زیورات سستے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 625 روپے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 687 روپے رہی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 93 ڈالر کی ریکارڈ کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1942 ڈالر رہی۔صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہوا مگر اس میں مزید کمی ہونی چاہئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer