ٹریفک حادثات کے ذمہ داران اب بچ نہیں سکیں گے

ٹریفک حادثات کے ذمہ داران اب بچ نہیں سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) لاہور ٹریفک پولیس میں حادثات کی تفشیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ بنانے کا فیصلہ، لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر انویسٹی گیشن ونگ بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس سے ورکنگ پیپرز مانگ لیے۔

چند روز قبل آئی جی پنجاب نے آر پی او کانفرنس منعقد کی جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ٹریفک پولیس میں انویسٹی گیشن ونگ کا قیام کیا جائے جو روڈز پر ہونے والے حادثات کی تحقیقات کرئے گا۔ اس سے پہلے اسلام اباد پولیس میں ٹریفک پولیس کسی بھی حادثے کی صورت میں ایک ابتدائی تحقیقات کا پرفارما انویسٹی گیشن ونگ کو دیتی تھی۔ تاہم اب اس پائلٹ پروجیکٹ کو لاہور میں قائم کیا جائے گا۔

کسی بھی حادثے میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ٹریفک وارڈنز جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کرئے گا اور تفتیش مکمل کرئے گا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہر لاہور میں سالانہ دو ہزار سے ذائد ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور انکے مقدمات تو درج کیے جاتے ہیں لیکن زمینی حقائق مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کارروائی نہیں ہوتی۔  اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا انویسٹی گیشن ونگ اپنا کردار ادا کرئے گا۔