(قیصرکھوکھر)ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے کمشنر لاہور کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا، پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور تعینات کرنے کے لئے 5 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہور کی تعیناتی کے لئے 5 نام زیرغور ہیں،ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے مگر پنجاب حکومت کو کمشنر لاہور کے لئے کوئی موزوں افسرہی نہ مل سکا،عیدالاضحیٰ کمشنر لاہور کے بغیر ہی گزر گئی،محرم انتظامات بھی ہوچکے،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کمشنر لاہور کی تعیناتی کے نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کمشنر لاہور کی تعیناتی کے لئے پنجاب حکومت کی نظریں وفاق کی جانب لگ گئیں۔
ذرائع کا کہناتھا کہ گریڈ 20 کے 90 ڈی ایم جی افسران پنجاب میں موجودہیں، کمشنر لاہور کے لئے 5 امیدواروں کے نام سامنےآگئے،ان میں عامرجان، ذوالفقار احمد گھمن، ڈاکٹراحمد جاوید قاضی،کیپٹن (ر) محمد محمود، کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس کے نام شامل ہیں۔
پانچوں نام وزیراعلیٰ کو بھجوا دیئے گئے تھےجن میں سے حتمی نام کا فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرنا، کمشنر لاہور سیف انجم کے تبادلے کے بعد یہ سیٹ خالی ہے۔واضح رہے کہ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کا تبادلہ کر دیا گیا تھااور ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو کمشنر لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
کیپٹن ریٹائر سیف انجم نے بطور کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج 30 نوممبر کو سنبھالا اور سیف انجم بطور کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سات ماہ فرائض سرانجام دئیے۔ سیف انجم بطور ایڈمنسٹریٹر کے دور میں شہر میں ایک بھی میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع نہیں ہوسکا۔