چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کا چارج سنھبال لیا

چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کا چارج سنھبال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کا چارج سنھبال لیا، چودھری سرور کی عدم موجودگی پر سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے،  ڈپٹی سپیکر سردار دوست مرزای قائم مقام سپیکر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق   گورنر پنجاب 4 روزہ دورے پرعرب امارات پہنچ گئے ہیں اور  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کا چارج سنھبال لیا، چودھری سرور کی عدم موجودگی پر سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے

 

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے سعودی سفیر کی ملاقات  ہوئی ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ  کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گور نر پنجاب کی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

 

 چودھری محمد سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیدیا، گورنر پنجاب نے سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ  دھڑکتے ہیں۔

 چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔ 

 

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer