جنید ریاض: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تھا جو شام کے وقت 66 فیصد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی شہر کا موسم ابر آلود رہے گا۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مطلع آبر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا،جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی موسلادھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں تھیں، سڑکوں پربارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، بارش کے پانی میں شہریوں کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات دیکھنے میں آئیں تھیں۔