ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کے 11 افسر و ملازمین سول ایوارڈ کیلئے نامزد

محکمہ بلدیات کے 11 افسر و ملازمین سول ایوارڈ کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (ریحان گل) محکمہ بلدیات نے کورونا کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے پر11 افسر و ملازمین کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے تیار کردہ فہرست کے مطابق سپیشل سیکرٹری بلدیات بابر امان بابر، چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اٹک علی عنان قمر اور چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سہیل اشرف ستارہ امتیاز کیلئے نامزد ہیں۔ 

چیف آفیسر ایم سی ملتان اقبال فرید، ایم او میونسپل سروسز ایم سی ایل عارف خلیل، ایم ڈی پی ایم ایف ڈی سی عامر نذیر اور سی ای او فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، قرنطینہ سنٹرز میں فرائض سرانجام دینے والے سینٹری ورکرزمحمد یوسف، سہیل مسیح اور غلام اصغر کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے  گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کیا، سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیر ملکی شخصیات کو دیئے جائیں گے،24 شخصیات کو ستارہ شجاعت عطا  کیا جائے گا، 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشان امتیاز جب کہ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا،ان کے علاوہ مولانا طارق جمیل کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیازسے نوازا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer