ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم نےنجی سکولز کے کھلنے سے قبل اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیر تعلیم نےنجی سکولز کے کھلنے سے قبل اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکول کھلنے سے قبل ایس او پیز پر مشاورت کے لئے پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ طلب کرلی،پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ 18 اگست کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکول ایس او پیز کے معاملہ پر مشاورت کے لئےپرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ طلب کرلی۔پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ 18 اگست کو ہوگی۔میٹنگ کا انعقاد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوگا،میٹنگ میں پرائیویٹ سکولز مالکان کو سکول کھولنے سے متعلق ایس اوپیز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔مذکورہ میٹنگ میں ایس او پیز کو حتمی قرار دینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔

صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا تمام سکولوں کو کھلنے سے قبل سینی ٹائز کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ بچوں اور اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کوورنا کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بارے حکومت نے پہلے آگاہ کردیا، حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری وپرائیوٹ سکول 15 ستمبر سےکھولیں جائیں گے مگر نجی اداروں نے حکومتی بیانیے کو مسترد کرتے 15 اگست سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ   15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

 ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی نے والدین سے گزارش کی کہ وہ بچوں کو15 اگست سے سکول نہ بھیجیں، بصورت دیگرقانونی کارروائی کی جائے گی اور ان سکولوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔پرائیویٹ انڈیپنڈنٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور نے حکومت تمام پرائیویٹ سکول 15 اگست کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer