( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چار سو روپے مزید اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ چار سو روپے مزید اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا ستاسی ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا اور اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا کی قیمت اسی ہزار چار سو تراسی روپے ہوگیا ہے۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پانچ روز کے دوران فی اونس سونے کی قیمت سترہ ڈالر بڑھ کر ایک ہزار پانچ سو تیرہ ڈالر ہوگئی ہے۔