طیاروں میں کمی اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر

 طیاروں میں کمی اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہ طیاروں میں کمی اور ان میں موجود دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 16 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 9 پروازیں منسوخ جبکہ 7 گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق بنکاک جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 890 منسوخ، بنکاک سے آنے والی پرواز پی کے 891، دمام سے آنے والی پروز ایس 157 منسوخ کردی گئی۔ دمام جانے والی پرواز ایس 158، جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 404، کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322، کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323، سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 594 کو منسوخ کر دیا گیا۔

 جبکہ دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 ساڑھے پانچ گھنٹے، تحران جانے والی پرواز ڈبلیو 1194 اڑھائی گھنٹے، تحران سے آنے والی پرواز ڈبلیو 1195 دو گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی۔

Shazia Bashir

Content Writer