(شہزاد خان) عید ختم ہونے کے بعد شہر میں جزوی طور پر مارکیٹیں آج کھلی ہیں، مگر مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، البتہ منٹگمری مارکیٹ اور عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں دیگر مارکیٹوں کی نسبت کاروباری سرگرمیاں بہتر ہیں۔
شہر کی آج ریٹیل کی مارکیٹیں کھلی اور ہول سیل کی زیادہ تر مارکیٹیں بند ہیں، ریٹیل کی مارکیٹوں اور بازاروں میں عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، منٹگمری مارکیٹ، ہال روڈ مارکیٹ، انارکلی بازار، اُردو بازار، حفیظ سنٹر کھلا ہے مگر ان مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔
جبکہ اندرون شہر کی مارکیٹیں شاہ عالم، اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ، برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ کی زیادہ تر مارکیٹس بند ہیں، ہول سیل کی مارکیٹیں بند ہونے کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں خالی ہیں۔