بھارتی یوم آزادی پر پاکستان میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے

بھارتی یوم آزادی پر پاکستان میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بھارتی یوم آزادی پر آج پورے ملک کی طرح لاہور میں بھی یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں ، ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے لاہور میں بھی بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اُجاگر کیا جارہا ہے، ملک میں ریلیا ں اوردنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے  جاری ہیں۔

کشمیر  تیرا حُسن ہوا درد کی تصویر 

آنسو ہیں تیری آنکھ میں پیروں میں زنجیر

تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، آج  پاکستان میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے۔  بھارتی جارحیت کیخلاف ریلیاں ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جشن آزادی بھی سادگی سے منایا گیا۔ بھارتی یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ منانے کے اعلان پر سروری جماعت کا پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا یہ ممکن ہے؟ تم ہی کہو؟

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالی گئی، ریلی کی قیادت حضرت سخی سلطان بابا جانی نے کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔    یوم سیاہ پرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلی, ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نےریلی کےروٹ کا دورہ کرکےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا, شرکا کو 3 درجاتی سکیورٹی حصار سے چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو  کی ٹیمیں ریلی کے روٹ،ملحقہ مقامات پرپٹرولنگ کی گئیں۔

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ پر آج قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا،  لاہورکی اہم شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔ جبکہ گورنر ہاؤس اور شہر کی اہم عمارتوں پر کشمیری پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام 

 وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  پوری قوم متحد ہے، آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے, لاہور میں آج شام یوم سیاہ پر ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارتی یوم آزادی پر پورا پاکستان مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے،  پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں،  پاکستان دُنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، مودی کو مظلوم کشمیریوں کے لہو کا حساب دینا ہوگا.

  گورنر پنجاب کا بیان

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے مظالم کے خلاف آج پوری دنیا میں پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ آج کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ریلی ہے، ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کا منہ توڑ جواب دینے ریلی میں بھر پور انداز میں شرکت کی جائے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مودی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، پاکستان کیساتھ  کشمیر کا جھنڈا بھی لہرا رہے ہیں۔

راجہ بشارت کا بیان

صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت  نے  یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا  ہے کہ  کشمیر میں بدترین مظالم اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں بارے  بین الاقوامی ضمیر کو جگانا ضروری ہے،  راجہ بشارت نے کہا کہ تمام اہل وطن یوم سیاہ منا کر کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا فوری مسئلہ  کشمیر پر نوٹس لینا حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں جس طرح  پاکستانی قوم بھارت کے خلاف متحد ہے انشاءاللہ  کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

  مسلم لیگ (ن) کے مختلف رہنماؤں کے بیان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہےکہ  کشمیر پر بھارتی مظالم کے ذریعے بھارت کا عیار و مکار چہرہ پوری دنیا کےسامنے آچکا ہے، مگر افسوسعالمی طاقتیں غاصب بھارت کو مظالم سے روکنے میں ناکام ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری اور ایم پی اے کنول لیاقت ایڈدوکیٹ کا کہنا ہےکہ  کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، ہم نہ صرف بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیرپر کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ، جنت نظیر ہے اور جنت کبھی ہوسکتی نہیں کفر کی جاگیر، بھارت کی  کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور وادی کا چپہ چپہ، انچ انچ ناپاک غاصب فوج سے آزاد کرائیں گے، ان شاءاللہ۔


 

Shazia Bashir

Content Writer