حمزہ شہباز نے تحریک انصاف اور (ق) لیگ اتحاد کو مفادات کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا

حمزہ شہباز نے تحریک انصاف اور (ق) لیگ اتحاد کو مفادات کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں محمد حمزہ شہباز  شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آواز اٹھانے اسمبلی آئے ہیں، مینڈیٹ پر ڈاکے کی وجہ سے الیکشن نتائج مسترد کرتے ہیں۔ (ن) لیگ نے اندھیرے ختم کیے، اسمبلی میں اکثریت (ن)لیگ کی ہے مگرایک شخص نے جہاز پر پیسوں کی سیاست کی۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں محمد حمزہ شہباز شریف حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا لہذا الیکشن نتائج کو یکسرمسترد کرتے ہیں۔ جمہوریت کیلئے اسمبلی میں آئے ہیں، یہاں جمہوریت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں اکثریتی پارٹی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی ارکان کی خریدو فروخت سے کیا ہے، تحریک انصاف اور (ق) لیگ  کا اتحاد  مفادات کا گٹھ جوڑ ہے۔ نواز شریف نے بیٹی کیساتھ جیل جانا قبول کیا سمجھوتہ نہیں کیا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔جسٹس محمد انوارالحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے

انہوں نے (ن) لیگ کے دور حکومت کے منصوبے گنواتے ہوئے کہاکہ انہوں نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور سی پیک منصوبہ دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے 1993 کی اپوزیشن دیکھی ہے، مشرف دورکے دس سال بھی گزارے جب انہیں جلا وطن کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer