جسٹس محمد انوارالحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے

جسٹس محمد انوارالحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے
کیپشن: City42 - Justice Anwar ul Haq LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس محمد یاور علی کے غیر ملکی دورے پر روانگی کے باعث سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد انوارالحق کی حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی، جسٹس سردار محمد شمیم خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راؤ عبدالجبار نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

حلف برادری تقریب میں جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس طارق عباسی، جسٹس قاضی محمد امین احمد، جسٹس شاہد جمیل خان، عاطر محمود، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔ ڈپٹی رجسٹرار ظہور حسین کھرل اور عدالتی افسران بھی شریک ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں، چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس افضال فضل کھوکھر، ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ ظہورحسین کھرل سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں شامل تھے۔

چیف جسٹس محمد یاورعلی کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث جسٹس محمد انوارالحق 18اگست تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer