وقاص عظیم: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلی کے درپیش خطرات کے بارے میں مالدیپ کے سابق صدر کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کمزور ممالک کو بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
کاپ 28 کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کیلئے قائم فنڈ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔