منشیات کے خاتمے اور ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس کے چھاپے،7500 ملزمان گرفتار

منشیات کے خاتمے اور ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس کے چھاپے،7500 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کے خاتمے اور ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خصوصی مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 14 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے جس دوران منشیات فروشوں کے خلاف 7047 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 7500 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4897 کلو چرس اور 26 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی ،210 کلو افیون، 88 کلو ہیروئن اور 42132 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 321 ریڈز ماری گئیں جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث 141 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کیخلاف 138 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 61 کلو چرس ، 2454 لٹر شراب و دیگر منشیات برآمد ہوئی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

دوسری جانب شمالی چھاؤنی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کقا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں شہباز، زین اور رضا مسیح شامل ہیں،ملزمان سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس کے مقدمات درج کر لئے گئے،ملزمان کا قبائلی علاقہ جات سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلاٸی کرنے کا اعتراف کیا اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری اور دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔