بجلی چوری روکنے کیلئے وزیراعظم کی تمام صوبوں کو پنجاب کی طرح اقدامات کرنے کی ہدایت

بجلی چوری روکنے کیلئے وزیراعظم کی تمام صوبوں کو پنجاب کی طرح اقدامات کرنے کی ہدایت
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے دیگر صوبوں کو بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری روکنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس ضمن میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے  لہٰذا دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی  کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں بارشیں ہورہی ہیں، این ڈی ایم اے حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل واضع کرے، بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں۔

 یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے اورر بلنگ کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،پشاور اور کوہاٹ کے علاقوں میں بجلی چوری کی ریڈز کے لئے ایف سی اہلکار کی خدمات مہیا کی جائیں گی ۔