سٹی42: ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹنگ، پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات بارے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر انوش مسعود کی جانب سے میٹنگ میں خواتین اور بچوں سے متعلق پینڈنگ مقدمات کی تفتیش بارے SSOIU افسران کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کارکردگی بہتر نہ بنانے والے افسران سے اظہارِ ناراضی جبکہ متعدد انچارجز اور تفتیشی افسران کو سزائیں جبکہ افسران کو پینڈینسی کلیئر کروانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک روز کی مہلت بھی دے دی۔
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ سرکل افسران سنگین نوعیت کے مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور تھانیداروں سے مثل چیک کریں اور بچوں اور عورتوں سے زیادتی و ہراسگی سے متعلق مقدمات میں مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔