(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے اورر بلنگ کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،پشاور اور کوہاٹ کے علاقوں میں بجلی چوری کی ریڈز کے لئے ایف سی اہلکار کی خدمات مہیا کی جائیں گی ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی کی خالی آسامیوں میں بھرتی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔کے الیکٹرک میں اوور بلنگ کے مسائل کا فوری حل کیا جائے ۔
بجلی کی قیمت کےحوالےسےکام شروع کردیاہے،لیسکومیں83کروڑیونٹس کی اووربلنگ ہوئی ہے،300یونٹ والے غریب آدمی کی بھی اووربلنگ کی گئی،اووربلنگ کیخلاف مہم نہیں رکےگی،ایف آئی اےنےاووربلنگ کوپکڑاہے،ایک ایکسین گرفتارہواہے۔
امیگریشن کا مسائل کے فوری حل کے لئے ممکنہ اقدامات کی ضرورت ہے،امیگریشن میں ایف آئی کے کاؤنٹرز میں اضافہ کی ضرورت ہے،ائیر پورٹس پر روانگی اور آمد مکے مسائل کو حل کرنے کے لیے ای گیٹز کی سہولت کو متعارف کروانے پر غور کیا جائے گا۔ 2،4دن کےاندرلاہورایئرپورٹ کادورہ کریں گے،مسافروں کوایئرپورٹ میں کئی کئی گھنٹےانتظارکرناپڑتاہے،امیگریشن کاؤنٹرزکامسئلہ ہےجس کوحل کریں گے،کوشش کررہےہیں کہ امیگریشن کاؤنٹرزکی تعدادکوبڑھایاجائے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارےکچھ قوانین میں ترامیم ہونیوالی ہیں،ایف آئی اے8افرادکےقتل کی بھی تحقیقات کررہی ہے،عامرتانبا پرفائرنگ کی تحقیقات کررہےہیں،عامرتانباکےواقعے پربھارت کےملوث ہونیکاشبہ ہے،بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کےواقعات میں ملوث رہاہے،پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات میں بھارت ملوث رہاہے،سیاسی بنیادوں پرکسی کےگھرپرچھاپہ نہیں مارناچاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اچھے دوست اور بھائی ہیں ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔