چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج سے لاہور میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج سے لاہور میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیسز کی سماعت کیلئے لاہور میں موجود ہیں، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ بھی کیسز کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے 2 بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بنایا گیا جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں، جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے دوسرے بینچ کا جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ حصہ ہیں۔

دونوں بینچز آج سے 19 اپریل تک لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی، فریقین اور وکلاء کو کیسز کی سماعت کے متعلق بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔