ویب ڈیسک : پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اش سوڈھی اور ایڈم ملن ڈراپ جب کہ ہینری شپلے اور کول مک کونچی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
???? T O S S A L E R T ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 15, 2023
Pakistan win the toss and elect to bat first ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/ft2qXuoQht
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا بینچ بہت مضبوط ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 83 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔