سٹی 42 : ڈینگی مچھر کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
شہر میں مزید 2 بچے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے جس میں سات سالہ وانیا اور ایک سالہ شایان ڈینگی بخار مین مبتلا پائے گئے جبکہ رواں برس کے دوران ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔
شہر کے کم و بیش تمام علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بدستور ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے دیگر سرکاری محکموں کو اپنے زیر انتظام علاقوں میں لارواسائیڈنگ کو موثر بنانے کی بار بار استدعا کی جارہی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھروں کی افزائش پر قابو پایا جاسکے۔