ویب ڈیسک :اسٹیٹ بینک نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
ملک بھر میں تمام بینک برانچز 21 سے 25 اپریل تک بند رہیں گی،26 اپریل بروز بدھ تمام بینک برانچز تعطیلات کے بعد معمول کے مطابق کھلیں گی۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 22 اپریل بروز ہفتہ کو عید ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور وفاقی حکومت نے 21 اپریل سے 25 اپریل تک چھٹیوں کااعلان کیا ہے۔