(ویب ڈیسک)بلوچستان ہائیکورٹ نے آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں بھرتیوں کے عمل کو روک دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بینچ نے گورنر ہاؤس میں بھرتیوں سے متعلق آئینی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر ہاﺅس میں بھرتیوں کا اشتہار گورنر بلوچستان کے مستعفی ہونے سے 2 روز قبل شائع ہوا تھا، اشتہار میں درخواستیں جمع کرانے اورانٹرویوز کے لئے محض 2 روز کا وقت دیا گیا تھا،5 مختلف کیڈرز کی آسامیوں پر گریڈ اور تعداد کا تعین بھی نہیں کیا گیا تھا اورگورنر بلوچستان کے مستعفی ہونے پر تقرریوں کا کوئی موقع محل نہیں لہذا نوکریوں پر بھرتیوں کو روکا جائے۔
عدالت نے سماعت کے دوران نوکریوں پر بھرتیوں کے عمل کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔