ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ کرنیوالوں کیلئے نئی ہدایات جاری

عمرہ کرنیوالوں کیلئے نئی ہدایات جاری
کیپشن: Saudi Arab Hajj Umra Ministry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور باہر سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی اکتفا کریں ۔ وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے پر اکتفا حسن اخلاق کے زمرے میں آئے گا۔

وزارت نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں عمرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے۔ ایثار کا تقاضا ہے کہ سب لوگ ایک عمرے پر ہی اکتفا کریں۔ ان دنوں ایک عمرہ باہمی تعاون کی علامت ہے۔ یہ اچھے اخلاق کی بھی نشانی ہے کہ آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔ بھیڑ بھاڑ نہ کریں۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے عمرے کا بے حد ثواب ہے۔ اس تناظر میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عمرے کرے۔ جس سے ایسے لوگ جو پہلی بار عمرہ کررہے ہوتے ہیں اژدحام کے باعث مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer